کراچی : سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی پولیس سندھ کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اعجاز چوپدری اور آئی جی سندھ فیاض لغاری کو تین دن کے اندر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے کیونکہ ان دونوں افسران کی موجودگی میں کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں قتل ہونے والے سرفراز شاہ کے قتل کیس کی شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او کراچی کو آئی جی سندھ کے عہدے کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment