پاکستان میں اپنے سلسلہ نسب سے ناواقف بچوں کے والد کون ہے، اس سوال کا جواب بظاہر تو بہت مشکل ہے، مگر اب ایسے تمام بچوں کو صدر آصف علی زرداری کی اولاد ہونے کا شرف حاصل ہونیوالا ہے۔
پاکستان میں قومی ڈیٹابیس و رجسٹریشن اتھارٹی نادرا کے چیئرمین ملک طارق کے مطابق صدر زرداری نے ایسے تمام بچوں کے سرکاری دستاویزات میں اپنا نام والد کی حیثیت سے درج کرنیکا حکم دیا ہے۔
پاکستان میں قومی ڈیٹابیس و رجسٹریشن اتھارٹی نادرا کے چیئرمین ملک طارق کے مطابق صدر زرداری نے ایسے تمام بچوں کے سرکاری دستاویزات میں اپنا نام والد کی حیثیت سے درج کرنیکا حکم دیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد پاکستان میں موجود بڑی تعداد میں بچوں کی حیثیت کو قانونی دائرے میں لانا ہے، جو اپنے والدین کے بارے
میں کچھ نہیں جانتے۔ملک طارق کے مطابق فلاحی مراکز میں موجود ہزاروں بچوں کو شناختی کارڈ جاری کرنیکا منصوبہ بنایا گیا ہے، جن میں اکثریت 2005ءکے زلزلے اور گزشتہ سال آنیوالے تباہ کن سیلاب سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے بچوں کی ہیں۔
ان کے مطابق نادرا کے قوانین کے تحت بچے کے والد اور والدہ کا نام درج کرنا لازمی ہے، جب یہ بات صدر زرداری کے علم میں آئی تو انھوں نے رضاکارانہ طور پر اپنا نام والد کے خانے میں درج کرانیکی پیشکش کردی۔
No comments:
Post a Comment