Wednesday, June 15, 2011

مسلسل ٹی وی دیکھناجان لیواہوسکتاہے

اگر آپ آرام دہ بستر یا صوفوں پر نیم دراز ہوکر کچھ تناول کرتے ہوئے ٹی وی دیکھنے کے شائق ہیں، تو اپنی اس عادت پر نظرثانی کرنا ہی آپ کی صحت کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔
امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کی حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ آرام دہ پوزیشن میں کچھ کھاتے ہوئے مسلسل دو سے تین گھنٹے ٹی وی دیکھنے سے آپ ذیابیطس، امراض دل اور دیگر بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اس طرح کی عادت میں مبتلا افراد کو سب سے زیادہ خطرہ ذیابیطس کی ٹائپ ٹو لاحق ہونے کا ہوتا ہے، جو
دل کے دورے اور خون کی گردش سست کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔مسلسل دوگھنٹے تک ٹی دیکھتے ہوئے تلی ہوئی چیزیں، گوشت یا میٹھے مشروبات سے محظوظ ہونیوالے افراد میں یہ خطرہ بیس فیصد زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
اسی طرح دل کے امراض، ہائی بلڈپریشر، سینے میں تکلیف اور دل کی دھڑکن روک جانے جیسے امراض کا خطرہ ٹی وی دیکھنے کے شائق افراد کے اندر دیگر حلقوں کے مقابلے میں پندرہ فیصد زائد ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق مسلسل تین گھنٹے ٹی وی دیکھنے کے شائق افراد کے اندر کسی بھی مرض میں مبتلا ہوکر مرجانے کا خطرہ تیرہ فیصد زائد ہوتا ہے، جسکی وجہ انکا وزن بڑھ جانے سے بیماریوں کیخلاف قوت مزاحمت کم ہوجاتا بنتا ہے۔
تحقیق کے مطابق اس عادت کی چوتھی بڑی خرابی نیند میں کمی آجاتی ہے، کیونکہ روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند عام افراد کی صحت کیلئے ضروری ہوتی ہے، تاہم ٹی وی دیکھنے کی عادت کے باعث وہ ایسا نہیں کرتے، جس سے آہستہ آہستہ نیند ان سے روٹھنا شروع ہوجاتی ہے۔
پانچویں اور سب سے عام چیز دور کی نظر خراب ہوجانا ہے، اس وقت یہ بیماری اپنا زیادہ وقت ٹی وی اور کمپیوٹرگیمز کھیلنے میں گزارنے والے بچوں میں عام ہوچکی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Geek